جبین آسماں خم اس لئے روۓ زمیں پر ہے
شہ لولاک کا گھر بھی یہیں جنت یہیں پر ہے

کھڑا ہوں گنبد خضرا کے نیچے تھام کر جالی
قدم میرا زمیں پر ہے کہ اب عرش بریں پر ہے

Ø+یات دو جہاں Ú©ÛŒ نبض ہے سرکار Ú©Û’ ہاتھوں
ثبات دو جہاں موقوف شاہ مرسلیں پر ہے

جو دیکھے آپ کا تلوا نہ دیکھے چاند کا چہرا
جمال و نور کی توقیر سب اس مہ جبیں پر ہے

قیامت تک نبی اب دوسرا آ ہی نہیں سکتا
نبوت کا تسلسل ختم ختم المرسلیں پر ہے

ارے او منکر تعظیم کچھ سوچا بھی ہے تو نے
کہ لعنت کس سبب سے اب بھی ابلیس لعیں پر ہے

میں عاصی ہوں مگر Ù…Ø+شر کا غم مجھکو نہیں کیوںکہ
گنہگاروں Ú©ÛŒ بخشش رØ+مت اللعالمیں پر ہے